وزیراعظم کا شاہ بحرین کو فون حمد بن عیسیٰ کا پاکستان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار
وزیراعظم شہاز شریف کا مملکت بحرین کے برادر عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
LONDON,:
وزیراعظم شہباز شریف نے مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارک باد دی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مملکت بحرین کے برادر عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں ںے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قریبی تعلقات نے مختلف شعبوں بالخصوص دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں گہرے دو طرفہ تعاون کے اہم مواقع فراہم کیے ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے عید کی پرتپاک مبارک باد کا جواب دیتے ہوئے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کے لیے باہمی تعاون کو وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ ایمان، باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔