پی آئی اے عملے نے پرواز سے ملنے والے زیورات اور نقدی خاتون کو لوٹادی

جدہ سے ملتان پہنچنے والی پرواز میں خاتون مسافر زیورات، سعودی ریال، پاکستانی کرنسی اور اقامہ بھول گئیں تھیں

جدہ سے ملتان پہنچنے والی پرواز میں خاتون مسافر زیورات، سعودی ریال، پاکستانی کرنسی اور اقامہ بھول گئیں تھیں۔

پی آئی اے عملے نے فرض شناسی اور دیانت داری کی مثال قائم کردی۔

جدہ سے ملتان پہنچنے والی پرواز میں خاتون مسافر زیورات، سعودی ریال، پاکستانی کرنسی اور اقامہ بھول گئیں تھیں۔ پی آئی اے عملے کو سرچ کے دوران مذکورہ اشیا ملیں۔


انتظامیہ نے سیٹ نمبر سے مسافر کی شناخت کے بعد رابطہ کیا اور ضروری کارروائی و شناخت کے بعد مذکورہ رقم اور کاغذات مسافر کے حوالے کردیے گئے۔

مسافر نے پی آئی اے عملے کی فرض شناسی کی تعریف کی اور پی آئی اے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے عملے کے رکن کی ایمانداری کو سراہا ۔ سی ای او پی آئی اے ائر وائس مارشل نے عملے کے رکن کے لئے تعریفی سند کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story