مقبوضہ کشمیرمیں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی16 یاتری ہلاک
سیلابی ریلے میں 60 سے زائد ہندو یاتری بہہ گئے
مقبوضہ کشمیر کے علاقے امر ناتھ میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کن بارش میں 16 افراد ہلاک اور 40 لاپتہ ہوگئے جن میں زیادہ تر ہندوؤں کے مقدس مقام کی زیارت کے لیے آنے والے یاتری شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کے مقدس مقام امرناتھ میں ہونے والے تہوار میں شرکت کے لیے بھارت بھر سے ہزاروں یاتری پہنچے تھے تاہم بادل پھٹنے (کلاؤڈ بلاسٹ) کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت خیز بارش سے ڈیم ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلہ پیدا ہوگیا۔
سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا اور اپنے ساتھ درجنوں یاتریوں کو بہا لے لیا گیا۔ امدادی کاموں کے دوران 16 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 40 لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو کے دوران 15 ہزار یاتریوں کو امرناتھ کے مقدس غار سے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو بلتل کے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ علاقے میں اب بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔