پنجاب حکومت کا قیدیوں کی سزاؤں میں 30 دن کمی کا اعلان
دہشت گردی، منشیات، زنا اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر اس رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا
پنجاب حکومت نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 30 دن کی کمی کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے جیلوں میں موجود قیدیوں کے لیے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 30 یوم کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ قیدیوں کی سزاؤں میں یہ کمی پاکستان پریزنز رولز 1978ء کے رول 216 کے تحت کی جائے گی۔
دہشت گردی، منشیات، زنا اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر اس رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ سزا میں کمی کے اعلان پر پنجاب بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں اور ان کے ورثاء نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔