لاہور میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8 مغویوں کو بازیاب کروا لیا

پولیس نے 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو بحفاظت ڈھونڈ کر ماں سے ملوا دیا


ویب ڈیسک July 09, 2022
—فائل فوٹو

کراچی: لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس ساندہ نے کارروائی کرکے 8 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو بحفاظت ڈھونڈ کر ماں سے ملوا دیا جبکہ 4 ماہ کے بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگا جس میں ملزم کو گرفتار کر کے بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ بچے کی ماں سے شادی کرنا چاہتا تھا اس لیے اغوا کیا۔ علاوہ ازیں 16 سالہ لڑکی کو ملتان سے بازیاب کروا کے اغوا میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کےک مطابق مختلف وجوہات پر گھر والوں سے ناراضی پر گھر چھوڑنے والی 5 خواتین کو ڈھونڈ نکالا، بازیاب ہونے والی خواتین میں تحریم ،آصمہ، طیبہ، مہک اور جویریہ شامل ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کے مطابق ورثا کی درخواست پر اغوا کے مقدمات درج کیے گئے تھے، اغوا کے مقدمات درج کرکے مغویان کو تلاش کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں