کراچی پولیس کا اہلیہ کے سامنے شہری کو برہنہ کرکے تشدد

متاثرہ شہری پر اپنی بھابھی کو چھپانے کا الزام ہے جس نے اپنے شوہر سے علیحدگی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے


ویب ڈیسک July 09, 2022
فوٹو فائل

سندھ پولیس کا اہلیہ کے سامنے شہری کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا واقعہ سامنے آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس گردی کا بدترین واقعہ کراچی کے علاقے قیوم آؓباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، پولیس اہلکار مزدور کو اٹھا کر قیوم آباد تھانے لے گئے۔

تھانے میں چوکی انچارج سب انسپکٹر سرفراز نے نعمان نامی متاثرہ شہری کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا۔

پولیس اہلکار بھائی شاہد کے سامنے اسے تشدد کرتے رہے اور پوچھتے رہے کہ شاہد کی اہلیہ یعنی اپنی بھابھی کو کہاں چھپا رکھا ہے۔

متاثرہ شہری کے مطابق چوکی انچارج سرفراز نے دیر رات کو اہلیہ کو بھی تھانے بلوایا اور اس کے سامنے مجھے برہنہ کرکے میرے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا اور لاٹھیوں و پلاسٹک کے پائپوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

متاثرہ شخص نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے آدھی رات کو اس وقت رہا کیا گیا جب ہمارے شناسا وکیل نے چوکی انچارج کو فون کیا۔

نعمان کا کہنا تھا کہ میری بھابھی (شاہد کی اہلیہ) نے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، جسے چھپا کر رکھنے کا الزام مجھ پر لگایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں