صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق
حادثے میں خاتون سمیت دو بچے شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں ریسکیو کے بعد فوراً اسپتال منتقل کیا گیا
خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں مکان کی چھت اچانک گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق اور معمر خاتون سمیت 2 بچے زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبی کے علاقے سکندری میں مفرق خان نامی شخص کے مکان کی چھت گری جس کے ملبے تلے مذکورہ شہری کی ماں اور بیوی سمیت تین بچے آئے، اس حادثے میں بیوی اور ایک بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تاہم دیگر زخمی ہیں۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ مفرق خان کے دو بیٹے اور ماں شدید زخمی ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر صوابی اسپتال منتقل کیا۔
اس واقعے میں مفرق خان کی ماں اور دو بیٹے 8 سالہ ایان اور ایک سالہ صفیان شدید زخمی ہیں جبکہ بیوی اور 6 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی۔