سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی فریضہ حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، انسٹاگرام ویڈیو میں زور دار کنکریاں مارتے ہوئے فاسٹ کہتے نظر آرہے ہیں کے ''اس کو چھوڑنا نہیں''۔
سوشل میڈیا پر شئیر ویڈیو میں احرام میں موجود سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر زور دار انداز مین کنکریاں مارکر پلٹے اور کہا کے اس کو چھوڑنا نہیں۔
شعیب اختر سے کنکریاں مارنے کی رفتار سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کے اس کا تو اندازہ نہیں لیکن غصہ اس سے بہت زیادہ تھا۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اس وقت فریضئہ حج کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں، اس سے قبل شعیب روضۂ رسول ﷺ کے سامنے سے بھی اپنی ایک ویڈیو شئیر کرچکے ہیں۔