سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق اپنی اپنی وزارت کے عہدے سے مستعفی

خواجہ سلمان رفیق نے استعفی وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو ارسال کردیا

—فائل فوٹو

سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق اپنی اپنی وزارت کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں.

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دونوں راہنماﺅں نے الیکشن ضابطے کی پاسداری میں استعفے دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایاز صادق اور سلمان رفیق کے حلقے میں انتخاب ہورہا ہے، دونوں راہنماﺅں نے وزارتوں سے استعفے دیے تاکہ الیکشن مہم میں حصہ لے سکیں.


مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابات کے بعد وہ اپنی وزارت کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھال لیں گے۔

صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے وزارت سے استعفی دے دیا


اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وزارت سے استعفی دے دیا تھا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ خواجہ سلمان رفیق نے استعفی وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو ارسال کردیا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے استعفی منظور کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ خواجہ سلمان رفیق نے استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر وزارت سے استعفیٰ دیا۔
Load Next Story