پنجاب اسمبلی انتخابات ضلابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لیگی امیدوار پر جرمانہ عائد

لیگی امیدوار نے اپنی تقریر کے دوران ووٹرز میں پیسے تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا

فوٹو فائل

کراچی:
راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ن لیگی امیدوار پر جرمانہ عائد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔


ڈسٹرکٹ افسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ن لیگی امیدوار راجہ صغیر کو 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

شکایات کے مطابق لیگی امیدوار نے اپنی تقریر کے دوران ووٹرز میں پیسے تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم راجہ صغیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ووٹرز میں کوئی پیسے تقسیم نہیں کیے اور نہ ہی ایسا ارادہ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے 7 جولائی کو راجہ صغیر کا مؤقف سننے کے بعد جرمانہ عائد کیا اور راجہ صغیر کو تنبیہ کرتے ہوئے 13 جولائی تک جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کیے۔
Load Next Story