عید کیلیے مہندی فروخت کرنے والے 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کا ملزم گرفتار

گیٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ملزم اسرار کو گرفتار کر لیا


ویب ڈیسک July 09, 2022
—فائل فوٹو

کراچی: پولیس نے یکی گیٹ بازار میں عید کے لیے مہندی فروخت کرنے والے 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کا ملزم گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بچے کو ورغلا پھسلا کر گودام میں لے گیا اور زیادتی کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ بعدازاں یکی گیٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ملزم اسرار کو گرفتار کر لیا۔

علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری ہے۔ اس حوالے سے ایس پی سٹی نے بروقت گرفتاری عمل میں لانے پر ایس ایچ او یکی گیٹ اور ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ معصوم بچوں کا جنسی استحصال اور تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں