فٹنس مسائل آفریدی تاخیر سے بنگلہ دیش پہنچیں گے
ڈاکٹرزنے ایک ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا،کیویزکے خلاف وارم اپ میچ سے باہر
آل راؤنڈر شاہد آفریدی فٹنس مسائل کے سبب تاخیر سے بنگلہ دیش پہنچیں گے۔
ڈاکٹرز نے انھیں ایک ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا، وہ ٹیم کی روانگی کے2 یا 3 روز بعد جائیں گے، آفریدی ورلڈ ٹوئنٹی 20سے قبل نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں بنگلہ دیش سے لیگ میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے آفریدی سری لنکا سے فائنل انجیکشن لگواکر کھیلے تھے، اب گروئن انجری سے نجات کیلیے ڈاکٹرز نے انھیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی 20میں شرکت کیلیے 13اور 14 مارچ کی درمیانی شب لاہور سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی لیکن آل راؤنڈر ہمراہ نہیں ہونگے، وہ 2یا3 روز کی تاخیر سے اسکواڈ کو جوائن کرینگے، یوں17مارچ کو نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں بھی ان کی شرکت ممکن نہیں ہوسکے گی۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ گروئن انجری کی وجہ سے ڈاکٹرز اور فزیو کے مشورے پر ایک ہفتے آرام کروں گا، ٹریٹمنٹ کا سلسلہ بھی منگل سے شروع ہوجائیگا، ضرورت پڑنے پر لاہور میں ڈاکٹر سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے، امید ہے کہ میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجاؤں گا، انھوں نے کہا کہ بھارت سے میچ پر نگاہیں مرکوز ہیں، پوری کوشش ہوگی کہ ون ڈے میچ کی کارکردگی ٹوئنٹی 20 مقابلے میں بھی دہراتے ہوئے ایونٹ میں ٹیم کے فاتحانہ آغاز میں اپنا کردار ادا کروں،آفریدی نے کہا کہ ایشیا کپ کے بعد تمام کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں، شائقین بھی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں، موجودہ حالات میں ٹیم کا ورلڈ چیمپئن بننا بہت اہم ہوگا،ٹوئنٹی20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ باصلاحیت کھلاڑی ہیں، امید ہے کہ ٹیم قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔