وقار یونس کوبنگال کے بالرز کو گُرسکھانے کیلیے 60 لاکھ روپے فی سیزن ملیں گے

ابتدائی طور پر وقار اور مرلی دھرن کو مختلف کلبز کے 200 لڑکوں کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔


Sports Desk March 11, 2014
ابتدائی طور پر وقار اور مرلی دھرن کو مختلف کلبز کے 200 لڑکوں کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

پاکستان کے سابق عظیم فاسٹ بولر وقار یونس کو بنگال کے بالرز کو اپنے گُرسکھانے کیلیے ایک سیزن کے 60 لاکھ روپے ملیں گے۔

ان کے ساتھ تین برس کا معاہدہ کیا گیا جو15 مارچ سے شروع ہوگا، کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے سابق سری لنکن اسپن اسٹار مرلی دھرن کی بھی خدمات اسی معاوضے اور مدت کیلیے حاصل کی ہیں، بھارت کے سابق کپتان ساروگنگولی چیف بیٹنگ کنسلٹنٹ ہونگے، ابتدائی طور پر وقار اور مرلی دھرن کو مختلف کلبز کے 200 لڑکوں کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔گنگولی کے اس منصوبہ کا مقصد بنگال کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں