پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومتوں میں کوئی فرق نہیں سراج الحق
حکمرانوں نے آزادی چھین کر قوم کو امریکا اور آئی ایم ایف کا غلام بنایا، امیر جماعت اسلامی
کراچی:
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومتوں میں کوئی فرق نہیں بلکہ یہ ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ اور امریکی غلاموں کے کلب ہیں۔
لاہور منصورہ میں عید کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے قوم اور عالم اسلام کو عید کی مبارک باد دی، انھوں نے کہا کہ غربا و مساکین اور بے سہارا لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک و ملت معاشی بحران کا شکار ہے، حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی، غربت، بدامنی اور انتشار کی آگ میں جھونک دیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے آزادی چھین کر قوم کو امریکا اور آئی ایم ایف کا غلام بنایا، امریکا اور آئی ایم ایف کے غلاموں نے ملک پر ظالمانہ نظام مسلط کر رکھا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج ملک میں ہر طرف مایوسی اور ناامیدی کے اندھیرے ہیں، ملک وقوم کو دیانتدار اور مخلص قیادت صرف جماعت اسلامی دے سکتی ہے، عوام چوروں لٹیروں اور کرپٹ مافیا سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔