کولمبو سرفراز احمد کی امامت میں قومی ٹیم کی نمازِ عید کی ادائیگی
ٹیسٹ اسکواڈ عید کی نماز کے بعد ٹریننگ کیلیے پریما داسا اسٹیڈیم روانہ ہوگیا
LOS ANGELES:
سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کے لیے موجود قومی کرکٹرز نے سرفراز احمد کی امامت میں نماز عید کولمبو کے ہوٹل میں ادا کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکا کے دورے پر موجود قومی اسکواڈ نے مقامی ناگفتہ حالات کے سبب ہوٹل ہی میں نمازعید الضحیٰ ادا کی جبکہ امامت کا فریضہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے انجام دیا۔
سرفراز احمد حافظ قرآن ہیں اور اکثر پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیرملکی دوروں کے دوران نمازوں میں امامت کے ساتھ نمازجمعہ میں خطبہ بھی دیتے ہیں۔
کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی، بعد ازاں ٹیسٹ اسکواڈ ٹریننگ کیلیے پریما داسا اسٹیڈیم روانہ ہوگیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو آئی لینڈرز سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل 2میچز کی سیریز کھیلنا ہے، پہلا میچ 16 جولائی سے گال جبکہ دوسرا 24 تاریخ سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل ٹور کا واحد 3روزہ وارم اَپ میچ کولمبو میں پیر سے شروع ہونا ہے۔