ایک ماہ قبل پائریٹس آف دی کیریبئین کے اداکار جونی ڈیپ سے ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے والی ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ نے نئے ٹرائل کا مطالبہ کردیا
ان کے وکیل کے مطابق ہائی پروفائل کیس میں ایک 'مناسب ٹرائل پر سمجھوتہ کیا گیا' کیونکہ ایک غلط جج جو ڈیوٹی کے لیے درج نہیں تھا مقدمے کا حصہ بن گیا اور اس لیے عدالت کو یکم جون کے فیصلے کو خارج کر دینا چاہیے اور عدالت کو حکم جاری کرنا چاہیے نئے ٹرائل کا۔
امبر ہرڈ کی قانونی ٹیم نے امریکی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کردیا۔
ان کی قانونی ٹیم نے عدالت سے ہتک عزت کے مقدمے کے فیصلے کو مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ جونی ڈیپ کے دعوے کی حمایت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ جانی ڈیپ کا ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے جیوری نے مجموعی طور پر ایمبر ہرڈ کو ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ جانی ڈیپ کو صرف 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم امبر کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتیں جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے پر ہالی ووڈ سپر اسٹار جانی ڈیپ کو مشورہ دیا تھا 'میری خواہش ہے کہ اب جانی ڈیپ، ایمبر ہرڈ کے تمام نقصانات کو معاف کرتے ہوئے ایک بیان دیں کہ جو کچھ ہوا اس کا مقصد پیسے نہیں تھے۔'
تاہم جانی نے جمائما کا مشہور مانتے ہوئے پیسے لینے سے انکار کر دیا ہے اور سب کو واضح پیغام دیا ہے کہ انہیں پیسے سے غرض نہیں بلکہ جھوٹے الزامات سے خود کو بےگناہ ثابت کرنا تھا۔