سابق جاپانی وزیراعظم کے قتل کے بعد ایوان بالا کے انتخابات جاری

شنزوابے کے قتل کی وجہ سے حکمراں جماعت کی کامیابی کے امکان زیادہ بڑھ گئے ہیں، ماہرین کی رائے


ویب ڈیسک July 10, 2022
حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی اتحادیوں کے ساتھ توسیع کے امکانات واضح ہیں، ماہرین (فوٹو انٹرنیٹ)

لاہور: سابق جاپانی وزیراعظم شنزوابے کو فائرنگ سے قتل کیے جانے کے بعد آج جاپان میں ایوان بالا کے انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آج اتوار کے روز ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں شنزوابے کی حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی اتحادیوں کے ساتھ توسیع کے امکانات واضح ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شنزوابے کے قتل کی وجہ سے حکمراں جماعت کی کامیابی کے امکان زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

دریں اثنا سابق جاپانی وزیر اعظم شنزوابے کا جسد خاکی دارالحکومت ٹوکیو پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شنزوابے کو دو روز قبل انتخابی مہم کے دوران گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 41 سالہ شخص نے دیسی ساختہ بندوق سے قاتلانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شنزوابے جانبر نہیں ہو سکے۔ واقعے کے فوراً بعد حملہ آور کو موقع پر موجود اہل کاروں نے حراست میں لے لیا تھا۔ حملہ آور سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ وہ ماضی میں بحریہ کے لیے خدمات انجام دے چکا ہے۔ ملزم نے سکیورٹی اداروں کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سابق وزیراعظم سے خوش نہیں تھا اور کافی عرصے سے شنزوابے کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں