راولپنڈی میں ملزم نے سسرال میں فائرنگ کرکے سابقہ اہلیہ کو قتل کردیا

مقتولہ مریم ہاشمی نے ملزم سے ایک سال قبل تواتر سے تشدد پر خلع حاصل کرلی تھی

مقتولہ مریم ہاشمی نے ملزم سے ایک سال قبل تواتر سے تشدد پر خلع حاصل کرلی تھی

تھانہ دھمیال کے علاقہ قائداعظم کالونی لین فائیو کے گھر میں ملزم نے فائرنگ کرکے سابقہ اہلیہ کو قتل، سابق ساس،دو سالیوں اور سالے کو شدید زخمی کردیا۔

متاثرہ افراد قربانی کے بعد صحن میں صفائی کر رہے تھے۔ لاش اور زخمی اسپتال منتقل کر دیئے گئے،متاثرہ خاندان نجی ٹی وی رپورٹرز خرم اور زین ہاشمی کے اہل خانہ ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم ملک منیر نے عید الاضحی کی نماز کے بعد گھر میں گھس کر فائرنگ کی،متاثرہ افراد جانور کی قربانی کے بعد صحن میں صفائی کر رہے تھے،گھر کا دروازے کھلا ہونے پر ملزم اندر داخل ہوا اور سب کو للکار کر گولیاں ماریں۔


مقتولہ مریم ہاشمی نے ملزم سے ایک سال قبل تواتر سے تشدد پر خلع حاصل کرلی تھی، جبکہ ملزم کے خلاف اہلیہ پر تشدد کی ایف آئی آر بھی تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

واقعے میں مقتولہ کی والدہ طیبہ بی بی تین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئیں جنکی حالت تشویشناک اور اسپتال میں آپریشن جاری ہے،جبکہ زخمی کنول،میمونہ اور باسط ہاشمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم منیر عالم نے سابقہ رنجش کی بناء پر مریم ہاشمی کو قتل کیا۔
Load Next Story