ایم کیو ایم میں واپسی اور وقت کا فیصلہ فاروق ستار کو طے کرنا ہے خالد مقبول صدیقی
فاروق ستار سے ملاقاتیں خفیہ نہیں تھیں، ایم کیو ایم کنونیئر
متحدہ قومی موومنٹ کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں واپسی اور وقت کا فیصلہ ڈاکٹر فاروق ستار کو خود طے کرنا ہے۔
کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فاروق ستار سے میری ملاقاتیں خفیہ نہیں تھیں، اُن کی ایم کیو ایم میں واپسی سے متعلق گفتگو ہوئی جس کا حتمی فیصلہ اور وقت فاروق ستار کو ہی طے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد کراچی کی صورت حال بہتر ہے، اس بار انتظامات بہتر تھے مگر انہیں مزید بہتر کیا جاسکتا تھا، ہمارے میئر کراچی وسیم اختر کے پاس اختیارات نہیں تھے، کراچی کو سرسبز کرنا ہوگا۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں روشن پاکستان کی جانب بڑھنا ہے تاکہ عالم اسلام میں سر اٹھا کر چل سکیں، دین اسلام میں آج کا دن سب سے مقدم اور بڑا کہلاتا ہے۔