ایلون مسک کو اپنا ادارہ خریدنے پر مجبور کریں گے ٹوئٹر

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ کمپنی ابھی بھی اس معاہدے کو پہلے کی طرح فعال سمجھتی ہے

ٹوئٹر اس معاملے میں قانونی چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایلون مسک کو سودہ ختم کرنے کی کوشش کرنے کے باوجود کمپنی خریدنے پر مجبور کرے گا۔

ایلون مسک نے جمعے کے روز قانونی دستاویزات میں اعلان کیا تھا کہ وہ 44 کروڑ ڈالرز میں ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔

ایلون مسک کے وکیل کے مطابق ٹوئٹر نے پلیٹ فارم پر بوٹس اور جعلی اکاؤنٹس کی موجودگی کے متعلق ایلون مسک کو گمراہ کیا جس کے نتیجے میں یہ معاہدہ ختم ہوتا ہے۔

لیکن ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ کمپنی ابھی بھی اس معاہدے کو فعال سمجھتی ہے جس کے مطابق ایلون مسک کو کمپنی خریدنی ہوگی جیسا کے پہلے طے ہوا تھا۔


ٹوئٹر کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹوئٹر بورڈ ایلون مسک کے ساتھ طے کردہ قیمت اور شرائط کے تحت معاہدے پر عمل درآمد کرانے پر پابند ہے اور بورڈ معاہدے کو پورا کرنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہے۔
Load Next Story