جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات21 افراد ہلاک

ایک ساتھ پیش آنے والے فائرنگ کے تین مختلف واقعات کے حوالے سےپولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے


ویب ڈیسک July 10, 2022
فوٹو: اےپی

ساؤتھ افریقہ کےدو شہروں میں پیش آنے والے فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق ساؤتھ افریقا کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ کے بار میں اتوار کی رات مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ہیوی مشین گنوں سے نائٹ پارٹی میں مصروف لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بناتےہو ئےموت کی نیند سلادیا۔

پولیس کے مطابق کرائم سین پر گولیوں کا نشانہ بننے والی 12 لاشیں موجود تھیں،جائے وقوعہ سے 11 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ پیٹیر مارزبرگ کے قریب ایک بار مین پیش آیا جہاں دو مسلح ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے نہتے افراد کو نشانہ بنایا واقعہ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جنکی عمریں 19 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا تیسرا واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب جوہانسبرگ کے قریب ہی واقع ٹاؤن شپ میں واقعہ بار میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس چیف ماویلہ کے کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہناہے کہ ایک ساتھ پیش آنے والے واقعات کا مختلف پہلؤوں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں