نواک جوکووچ نے نِک کریوس کو شکست دے کر ومبلڈن مینز ٹائٹل جیت لیا

نواک جوکووچ نے ساتواں ومبلڈن مینز سِنگلز ٹائٹل جبکہ مجموعی طور پر 21واں گرینڈ سلَیم ٹائٹل اپنے نام کیا

جوکووچ نے آسٹریلیا کے نک کریوس کو چار سیٹس 4-6 6-3 6-4 7-6(3) میں شکست دی

سربیا کے نواک جوکووچ نے اپنی ومبلڈن مینز سِنگلز چیمپئن شپ کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ساتویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔


فائنل میں جوکووچ نے آسٹریلیا کے نک کریوس کو چار سیٹس 4-6، 6-3، 6-4 اور 7-6(3) میں شکست دی۔

ومبلڈن ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد جوکووچ نے 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
Load Next Story