بلوچستان میں بارشوں کے بعد ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی 2 بچے جاں بحق

عید کے پہلے روز ہیضے سے متاثرہ 30 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے

فوٹو انٹرنیٹ

بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے بعد ژوب میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ درجنوں افراد متاثر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کو اسپتال ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ژوب کے مختلف علاقوں میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے متعدد شہری متاثر ہوئے جن میں سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔


حکام نے بتایا کہ عید کے پہلے روز ہیضے سے متاثر ہونے والے 30 افراد کو اسپتال لایا گیا جن کو علاج و معالجے کے لیے داخل کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم، سیلاب اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے وبا پھیلنے کا بہت زیادہ خدشہ ہے لہذا شہری کھانے پینے اور صفائی کے معاملے میں احتیاط کریں۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح الرٹ ہیں۔
Load Next Story