حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے شیخ رشید

عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کر سکتے ہیں، سابق وزیر داخلہ


ویب ڈیسک July 11, 2022
فوٹو:فائل

ISLAMABAD: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کے حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی قیب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ اہم فیصلے پر نوازشریف ایک طرف اور شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان دوسری طرف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر صاف اور شفاف الیکشن ہوئے اور جھرلو نہ پھرے تو ملک کے لیے بہتر ہوگا، عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کر سکتے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سب مل کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں