لاہور سے جعلی انسپکٹر انٹیلیجنس گرفتار
اقبال ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزم جاوید نے اپنا تعارف پولیس کو بطور فیصل انسپکٹر انٹیلجنس کے کروایا، ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کی طرف سے پوچھ گچھ پر شناختی کارڈ چیک کیا گیا جس پر معلوم ہوا کہ ملزم کا اصل نام جاوید تھا لیکن اس نے بطور فیصل انسپکٹر انٹیلیجنس کے اپنا تعارف کروایا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن نے تمام تفریحی مقامات پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔