بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ جیت سکتی ہے شاہد آفریدی

انگلش ٹیم کو بھارت نے ہوم گراؤنڈ پر 1-2 سے زیر کیا


ویب ڈیسک July 11, 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز) انگلش ٹیم کو بھارت نے ہوم گراؤنڈ پر 1-2 سے زیر کیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کیہ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جیت کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت نے شاندار کرکٹ کھیلی ہے اور وہ سیریز جیتنے کا حقدار تھا، بھارتی بولرز بہت متاثر کن بالنگ کی۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یقینی طور پر اکتوبر میں شیڈول آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ کے فیورٹ میں سے ایک ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز ڈرا کرنے کے بعد بھارت نے تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں انگلیش ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں