شارع فیصل پر ایل ای ڈی لائٹنگ سسٹم لگایا جا ئیگا

16کلومیٹرطویل شارع پر600پولزہیں،تیزروشنی سے ٹریفک کی روانی بہترہوگی

16کلومیٹرطویل شارع پر600پولزہیں،تیزروشنی سے ٹریفک کی روانی بہترہوگی

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے قائم مقام ایڈمنسٹریٹر متا نت علی خان نے کہا ہے کہ شارع فیصل کو دورجدید کی نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلیے ایل ای ڈی لائٹنگ سسٹم لگایا جا ئے گا تاکہ شاہراہ پر بہتر روشنی کے انتظامات کیے جاسکیں، یہ بات انھوں نے ایل ای ڈی سسٹم کے متعلق ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔


اس موقع پر قائم مقام ایڈمنسٹریٹر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شارع فیصل پر جدید ایل ای ڈی سسٹم کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اس اجلاس میں ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن، شعیب وقار، نیاز سومرو، اختر شیخ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے،

قائم قام ایڈمنسٹریٹر کو اس موقع پر بتایا گیاکہ شارع فیصل ایک اہم شاہراہ ہے جوکہ16کلومیٹرطویل ہے اوراس شارع پر600سے زائد الیکٹرک پولز نصب ہیں، اس منصوبے کے تمام اخراجات ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی برداشت کرے گی جبکہ یہ منصوبہ شروع کرنے سے تقریباً18کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی متوقع ہے اس منصوبے پر اگر عملدرآمد کیا جاتا ہے تو شارع فیصل کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، اس کے علاوہ تیز روشنی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی، اس سسٹم سے شارع فیصل پرکی گئی شجر کاری کوکسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
Load Next Story