نانگا پربت سے واپسی پر لاپتا ہونے والے دو پاکستانی کوہ پیماؤں کا پتا چل گیا

امتیاز سدپارہ اور حسن شگری کا کل شام سے بیس کیمپ سے رابطہ منقطع، آخری رابطہ 7600 میٹر کی بلندی پر ہوا تھا


ویب ڈیسک July 11, 2022
امتیاز سدپارہ اور حسن شگری کا کل شام سے بیس کیمپ سے رابطہ منقطع، آخری رابطہ 7600 میٹر کی بلندی پر ہوا تھا (فوٹو: انٹرنیٹ)

ISLAMABAD:

نانگا پربت کی چوٹی کو سر کرکے واپسی میں لاپتا ہونے والے دو پاکستانی کوہ پیماؤں کا پتا چل گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دو پاکستانی کوہ پیما امتیاز سدپارہ اور حسن شگری نانگا پربت سرکرکے واپسی کی جانب گامزن تھے کہ ان کا بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔


ذرائع کے مطابق دونوں کوہ پیام نانگا پربت سر کرکے واپس آرہے تھے لاپتا ہوگئے، کوہ پیماؤں سے کل شام آخری بار 7600 میٹر کی بلندی پر رابطہ ہوا تھا ، دونوں کوہ پیما اطالوی اور ارجینٹنا کے مشترکہ ایکسپیڈیشن ٹیم کے ساتھ مہم جوئی کر رہے تھے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق دونوں کو پیماؤں کا پتا چل گیا، دونوں کوہ پیما کیمپ تھری پہنچ گئے۔ کوہ پیماؤں کی جسمانی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ دونوں کوہ پیما آج بیس کیمپ پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ تقریباً چھ روز قبل بھی دو پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور موسیٰ سدپارہ نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتا ہوگئے تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں