یوکرائن نے بھارت سمیت متعددممالک میں اپنے سفیروں کو برطرف کردیا

ان عہدوں کے لیے نئے امیدواروں کو تیار کیا جا رہا ہے، یوکرائنی صدر


ویب ڈیسک July 11, 2022
—فائل فوٹو

یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھارت سمیت جرمنی، جمہوریہ چیک، ناروے اور ہنگری میں یوکرینی سفیروں کو برطرف کردیا۔

غیرملکی خبرساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کئی سینئر سفیروں کو بیرون ملک برطرف کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان عہدوں کے لیے نئے امیدواروں کو تیار کیا جا رہا ہے۔


یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی مشق کا ایک عام حصہ ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا سفیروں کو نئے عہدے تفویض کیے جائیں گے۔

ولادیمپیر زیلنسکی نے اپنے سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے لیے بین الاقوامی حمایت اور فوجی امداد حاصل کریں۔ جرمنی کے ساتھ کیف کے تعلقات، جو کہ روس کی توانائی کی فراہمی اور یورپ کی سب سے بڑی معیشت پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، خاص طور پر حساس ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں