متاثرہ ایکس کروموسوم مردانہ بانجھ پن کی وجہ قرار
بین الاقوامی تحقیق کے مطابق ایکس کروموسوم کے 50 جین میں تبدیلیوں سے اسپرم کی پیداوار متاثر ہوتی ہے
PESHAWAR:
ایک بین الاقوامی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ مردوں میں بے اولادی یا بانجھ پن کی وجہ ایکس کروموسوم میں جینیاتی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔
اٹلی کی جامعہ فلورنس کی پروفیسر زیلا کراز کے مطابق مردانہ بانجھ پن کی سائنسی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔ اسی لیے انہوں نے ایکس کروموسوم پر غور کیا اور 2354 مردوں کا جائزہ لیا جن کے مادہ حیات میں اسپرم کا فی ملی لیٹر شمار 10 ہزار سے بھی کم تھا۔ ان کا موازنہ سینکڑوں ایسے مردوں سے کیا گیا جن کا شمار 20 کروڑ اسپرم فی ملی لیٹر تھا۔
تحقیق میں یورپ بھر سے مردوں کو شامل کیا گیا تھا۔ اگرچہ اس میں کچھ پرانے جین کا کردار سامنے آیا لیکن تندرست اور بیمار مردوں کے موازنے سے مزید 21 جین ایسے دریافت ہوئے جو بیضے کی پیداوار پر اثرانداز ہوتے ہیں اور ان کی تبدیلی ہی مردانہ بانجھ پن کی ایک وجہ بھی ہے۔
پھر چوہوں اور نرمکھیوں میں بھی یہی جین کارفرما دکھائی دیئے جو ان میں بے اولادی کی وجہ بن رہے تھے۔ تحقیق کے بعد ڈاکٹر زیلا نے کہا کہ ہم وائے کروموسوم کو مردانہ اور ایکس کروموسوم کو زنانہ کروموسوم قرار دیتے رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خاتون میں دو ایکس کروموسوم ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک ہی کو وہ مرد کے ایکس یا وائے سے ملاتی ہے۔
یعنی دنیا میں آنکھ کھولنے والا بچہ ایک کروموسوم ماں سے اور دوسرا باپ سے لیتا ہے اور اسی سے جنس کا تعین ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایکس کروموسوم میں خرابی شروع سے ہی مرد کے جسم کا حصہ بن جاتی ہے اور ان میں بے اولادی کی وجہ بن سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے خود مردوں کے بانجھ پن کے علاج میں مدد مل سکے گی۔