اسپتال کے باہر 8 سالہ بچے کی کئی گھنٹے چھوٹے بھائی کی لاش گود میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

مدھیہ پردیش کی حکومت نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سول سرجن کو معلل کردیا

فوٹو فائل

بھارت میں 8 سالہ بچہ چھوٹے بھائی کی لاش کئی گھنٹوں تک گود لیے اسپتال کے باہر بیٹھا رہا لیکن لاش اٹھانے کیلئے ایمبولینس نہ ملی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں محکمہ صحت کی بے حسی اور نااہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ریاست مدھیہ پردیش میں ایک چھوٹا بچہ اپنے بھائی کی لاش لیے انتظامیہ کی بے حسی کا شکار بنا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا اسپتال کے باہر ایک بچہ اپنے دو سالہ بھائی کی لاش گود میں لیے بیٹھا ہے اور والد ایمبولینس ڈھونڈ رہا ہے۔


ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ریاستی انتظامیہ کو ہوش آیا اور وزیر داخلہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیتے ہوئے سرجن ڈاکٹر کو عہدے سے معطل کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 سالہ بچہ اپنے والد کے ہمراہ 2 سالہ بھائی کو اسپتال لایا تھا جو دوران علاج دنیا سے رخصت ہوگیا۔

ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی وجہ انیمیا اور دیگر بیماریاں بتائی، جس کے بعد والد کو لاش لے جانے کا حکم دیا تاہم اسے لاش گھر لے جانے کےلیے کئی گھنٹوں تک کوئی ایمبولینس نہ ملی، بآالاخر پولیس کی گاڑی میں بھارتی شہری اپنے بچے کی لاش لیکر گھر پہنچا۔
Load Next Story