منشیات فروش کو گرفتار کروانے پر ملزم نے خاتون کو قتل کردیا

مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی، پولیس


ویب ڈیسک July 11, 2022
فائل فوٹو

کراچی: باغباپنورہ میں منشیات فروشوں کی اطلاع پولیس کو دینے پر منشیات فروش نے خاتون کو گولی مار دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران سر میں گولی لگنے سے خاتون جان کی بازی ہار گئیں جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

مقتولہ کے اہل خانہ اور ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر جی ٹی روڈ بلاک احتجاجاً بلاک کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت روبینہ کے نام ہوئی ہے جسے منشیات فروشوں نے پولیس میں شکایت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ملزم کی خاتون پر فائرنگ کرنے کی ویڈیو بھی منظر آگئی جس میں مقتولہ روبینہ کو سر پر گولی لگنے کے بعد سڑک پر گرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے کچھ روز قبل منشیات فروش اکرم خان کی شکایت کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ روبینہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں