پیوٹن نے یوکرینی شہریوں کو روسی پاسپورٹ دینے کے حکم نامے پر دستخط کردیے

حکم نامے کے مطابق روسی شہریت کے حصول کی اہلیت کے معیار کو وسیع کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک July 12, 2022
روسی شہریت حاصل کرنے کا نظام اور طریقہ کار تیز کردیا گیا (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے یوکرینی شہریوں کے لیے روسی شہریت حاصل کرنے کے نظام اور طریقہ کار کو تیز کرنے سے متعلق حکم نامے پر دستخط کردیے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کچھ عرصہ قبل تک صرف یوکرین کے علاقوں مشرقی ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاوہ چند دیگر علاقوں کے رہائشیوں کے لیے یہ سہولت دستیاب تھی، تاہم صدر پیوٹن کے تازہ حکم نامے کے مطابق روسی شہریت کے حصول کی اہلیت کے معیار کو وسیع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ تازہ ترین روسی کارروائیوں میں اہم یوکرینی شہر خارکیف کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ دنوں میں یوکرین کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات بھی میڈیا پر نشر کی گئیں، جس میں درجنوں شہریوں کی ہلاکت رپورٹ کی گئی۔ دوسری جانب یوکرین کی جانب سے روسی حملوں کو مکمل دہشت گردی قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر پیوٹن کی جانب سے نئے حکم نامے پر دستخط کے بعد سے یوکرین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں