امپورٹڈ حکومت کا مقصد 45 دن میں معلوم ہو جائے گا شیخ رشید

17جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہے، دھاندلی ہوئی تو سیاسی آگ پورے ملک میں پھیل جائے گی، سابق وزیرداخلہ


ویب ڈیسک July 12, 2022
اسحاق ڈار،نوازشریف کوملک میں آنے سے کس نے روکا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت لانے کا مقصد 45 دن میں سب کو معلوم ہو جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 17جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہے، اگردھاندلی ہوئی،جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورے ملک میں پھیل جائے گی۔

سابق وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت لانےکامقصد45دن میں سب کو معلوم ہوجائے گا۔اسحاق ڈار،نوازشریف کوملک میں آنے سے کس نے روکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں