خاتون صحافی نے رپورٹنگ کے دوران لڑکے کو تھپڑ دے مارا ویڈیو وائرل

صحافی نے ٹوئٹر پر وضاحت پیش کردی

(فوٹو: اسکرین شارٹ) صحافی نے ٹوئٹر پر وضاحت پیش کردی

SYDNEY:
لاہور میں رپورٹنگ کے دوران خاتون رپورٹر ماہرہ ہاشمی نے تنگ کرنے والے لڑکے کو تھپڑ لگادیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر خاتون رپورٹر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ یہ لڑکا رپورٹنگ کے دوران ایک فیملی کو تنگ کررہا تھا جس کے باعث وہ پریشان تھے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلے اس لڑکے کو پیار سے سمجھایا تھا کہ ایسا نہیں کرو لیکن اس کے باوجود اسے سمجھ نہیں آیا اور ہلڑبازی کرتا رہا، جس پر مجھے زیب نہیں دیا اور مزید موقع دیئے بغیر تھپڑ ماردیا۔


دوسری جانب خاتون رپورٹر کے ہاتھوں لڑکے کے پٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
Load Next Story