امریکا میں طیارے کی مصروف شاہراہ پر ہنگامی لینڈنگ ویڈیو وائرل

طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا تھا


ویب ڈیسک July 12, 2022
طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا تھا، فوٹو: ویڈیو گریب

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں طیارے کا ایک انجن ناکارہ ہوجانے پر پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصروف شاہراہ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طیارہ شاہراہ پر دوڑتی کاروں کے درمیان لینڈنگ کر رہا ہے۔ پائلٹ نے بڑی مہارت سے محفوظ لینڈنگ کی جس میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

طیارے کے پائلٹ ونسنٹ فریزر نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کا انجن فیل ہوگیا تھا اور میں چاہتا تھا کہ ایسی جگہ لینڈنگ کروں جہاں کسی کی جان کو خطرہ نہ ہوا اور طیارہ بھی محفوظ رہے۔

پائلٹ کا کہنا تھا کہ سڑک پر اترنا مجھے سب سے بہتر اور محفوظ آپشن لگا اور میں نے کاروں کے درمیان ایک لین پر طیارہ اتار دیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لینڈنگ خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں