پنجاب حکومت کی مری کیلیے فری شٹل سروس 14 ہزار سے زائد سیاحوں نے فائدہ اٹھایا
فری سروس شٹل کی سہولت سے مری روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم رہا
DUBAI:
پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مری جانے والے سیاحوں کےلیے فری شٹل بس سروس کا آغاز کیا، عید کے تین دنوں میں 14 ہزار سے زائد افراد نے فری شٹل سروس سے فائدہ اٹھایا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عید قربان کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے مری جانے والے سیاحوں کے لیے فری شٹل بس سروس کا تجربہ کامیاب کیا گیا، عید کے تینوں دن 14 ہزار سے زائد افراد نے سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 300 بسوں کی مدد سے سیاحوں کو مفت سفری سہولت فراہم کی گئی، جس کی آخری بس منگل کی رات 9 بجے مری سے بہارہ کہو روانہ ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فری شٹل سروس میں 12 سال سے کم اور 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد نے بارہ کہو سے مری تک مفت سفر کیا۔
پنجاب حکومت نے فری شٹل سروس کے ذریعے سیاحوں کے سفری اخراجات کم جبکہ محفوظ سفر کو ممکن بنایا گیا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق فری سروس شٹل کی سہولت سے مری روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم رہا، حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔