کراچی میں بارش کا پانی قبرستان میں جمع میت کی دوسری جگہ تدفین
بلوچ کالونی قبرستان اور اس کے اطراف میں موجود بارش اور نالے کا پانی تعفن کا سبب بن رہا ہے، اہل علاقہ
قیوم آباد کے علاقے بلوچ کالونی تھانے سے متصل قبرستان میں پانی بھر جانے کے باعث تدفین کے لیے لائی گئی میت کو دوسرے قبرستان منتقل کرنا پڑگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محمود آباد کے علاقے میں انتقال کر جانے والے شخص کی میت تدفین کے لیے بلوچ کالونی تھانے کے قریب قبرستان لائی گئی،قبرستان میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے تدفین کرنا نامکمن ہوگیا، جس کی وجہ سے میت کو تدفین کے لیے دوسرے قبرستان لے جانا پڑگیا۔
اہل علاقہ کے مطابق بلوچ کالونی تھانے،قبرستان اور اس کے اطراف میں موجود بارش اور نالے کا پانی تعفن کا سبب بن رہا ہے جس کی نکاسی کیلئے بارہا متعلقہ محکموں کو اطلاع دی گئی مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی،تھانے میں موجود عملہ اپنی مدد آپ کے تحت پولیس اسٹیشن میں جمع پانی کو نکالنے میں مصروف ہے۔