عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

ٹریڈنگ کے دوران فی بیرل قیمت 97 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی


ویب ڈیسک July 12, 2022
برینٹ کروڈ 100 ڈالر سے بھی نیچے آ گیا (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: عالمی منڈی میں تیل اور پیٹرول کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے بعد ایک بار پھر 6 فیصد کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بارہ جولائی کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جس کے بعد خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد کمی ہوئی۔

ٹریڈنگ کے دوران برینٹ 100، ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 97 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق روس یوکرین تنازع میں کسی پیشرفت کے سبب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہوئی جبکہ ماسکو کی جانب سے پیداوار دوبارہ شروع کرنے اور خام تیل کی درآمد بڑھانے کے اعلان کیوجہ سے بھی قیمت میں کمی ہوئی اور آئندہ بھی اس میں کمی کا امکان ہے۔

جاپان نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کی حد بہت کم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تاہم فی بیرل 40 سے 60 کی ممکنہ قیمت کی حد کو یکسر مسترد نہیں کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |