کراچی میں بارش کے بعد ملک بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ
لوڈنگ ان لوڈنگ کے مقامات پر کئی فٹ پانی جمع ہے جس کے باعث ترسیل میں رکاوٹ ہے، چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز
کراچی:
بارشوں کے دوران ماڑی پور اور پورٹ قاسم آئل ٹرمینل پرپانی جمع ہونے سے پیٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی کے مطابق آئل ٹینکرز لوڈنگ ان لوڈنگ کے مقامات پر کئی فٹ بارش کا پانی جمع ہو نے سے پیٹرول بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے آئل ٹینکرزپھنس جاتے ہے،پچھلے 2 دن سے کسی بھی قسم کی سپلائی نہیں ہوئی، وفاقی و صوبائی حکومتوں کو صورتحال بہتر کرنے کیلئے جلد از جلد اقدامات کرنے ہو نگے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال پر قابو نہیں پا یا گیا تو ملک بھر میں پٹرول کا بحران پیدا ہو سکتا ہے اوراس کے نتیجے میں پیٹرول پمپس بھی بند ہو سکتے ہیں،سیوریج کا باقاعدہ نظام نہ ہونے کے باعث ماضی کی بارشوں میں بھی بھاری نقصان ہوچکا ہےجس کا آج تک ازالہ نہیں کیا جاسکا۔