کراچی ندی میں ڈوب کر 2 بچیاں جاں بحق

شناخت 12سالہ دعا دختر نبی بخش اور 8سالہ حفصہ بنت جمشید کے نام سے ہوئی


Staff Reporter July 13, 2022
—فائل فوٹو

شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں ندی میں ڈوب کر 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق جوکھیو گوٹھ میں ندی میں گرکر 2 بچیاں لاپتہ ہوگئیں، اہل محلہ نے اپنی طور پر کوشش کی لیکن ناکامی پرریسکیو ٹیم کو اطلاع دی۔

ریسکیو ٹیم کے غوطہ خوروں نے کارروائی بچیوں کی لاشیں نکال لی۔ پولیس نے ریسکیو ٹیم کی مدد سے لاشیں اسپتال پہنچائی جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

ایس ایچ او میمن گوٹھ نے بتایا کہ متوفیاں کی شناخت 12سالہ دعا دختر نبی بخش اور 8سالہ حفصہ بنت جمشید کے نام سے ہوئی ہے، متوفیاں کی مائیں ندی میں کپڑ ے دھونے گئی تھیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اسحاق جوکھیو گوٹھ کی زیادہ ترخواتین کپڑے دھونے ندی کے پاس جاتی ہے، بچیوں کی مائیں کپڑے دو ھو رہی تھی اور متوفیاں بچیاں کھیلتے ہوئے ندی میں گرگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں