ٹی 20ورلڈ کپ پاکستان کے شاندار کھیل کی پیشگوئی ہونے لگی
بیٹرز آسٹریلوی کنڈیشنز میں عمدہ پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وقار یونس
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے شاندار کھیل کی پیشگوئی ہونے لگی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ آسٹریلیا میں رواں سال اکتوبر میں شروع ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان کیلیے شاندار کارکردگی دکھانے کا اچھا موقع ہے، میگا ایونٹ میں گرین شرٹس سے بہترین پرفارمنس کی امیدیں وابستہ ہیں۔
سابق کپتان و ہیڈ کوچ نے کہا کہ آسٹریلیا میں عمومی طوربیٹنگ پچز ہوتی ہیں، پاکستان کے پاس اچھے بیٹرز ہیں جو وہاں کی کنڈیشنز میں عمدہ پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وقار یونس نے کہا کہ یقینی طور پر ٹاپ آرڈر میں بابر اعظم کا اہم ترین کردار ہوگا، کپتان کی کارکردگی کا ہمیشہ ہی ٹیم پر اچھا اثر پڑتا ہے، محمد رضوان بلاشبہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں، پاکستان کے پاس دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک موجود ہے، گزشتہ برس جو 6،7 بولرز آزمائے وہ سب اچھے جا رہے ہیں، آسٹریلوی کنڈیشنز میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف بہت اہم ثابت ہوں گے، حسن علی کو بھی بھولنا نہیں چاہیے، شاداب خان اور محمد نواز جیسے اچھے اسپنرز بھی شامل ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کی ماڈرن ڈے کرکٹ ملین ڈالرز کی دکھائی دیتی ہے، وہ یقینی طور پر دیگر بڑے ناموں کی طرح بہترین کرکٹر ہیں، دیگر عظیم کرکٹرز کی اپنی خوبیاں اور کلاس تھی، سب نے اپنے اپنے دور کی کرکٹ پر نقوش چھوڑے، قومی ٹیم کے کپتان ابھی نوجوان اور بہت کرکٹ باقی ہے، جب ریٹائرڈ ہو جائیں گے تو پھر ان کا موازنہ دوسرے کے ساتھ کر سکتے ہیں۔