کراچی میں 5 منزلہ مخدوش عمارت دھماکے سے منہدم ایک شخص جاں بحق
گارڈن کے علاقے رامسوامی میں فلیٹ کے اندر گیس دھماکے سے میاں، بیوی اور 6 ماہ کا بچہ جھلس گئے
ISLAMABAD:
شہر قائد کے علاقے لیاری میں مخدوش خالی عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ مختلف حادثات و واقعات میں بچے سمیت 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کارروائیوں میں 4 ڈاکو گرفتار۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کھڈا مارکیٹ کے قریب عمارت زوردار دھماکے سے گرگئی۔ امدادی ٹیموں کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد شاہد ولد محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی، جس کی عمر تقریباً 48 سال تھی۔
عمارت کافی عرصے سے مخدوش ہونے کے باعث خالی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہلکار، پولیس ، رینجرز اور علاقہ مکین فوری طور پر پہنچے اورامدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ اس دوران ملبے تلے دبی ایک شخص کی لاش نکال لی گئی۔ شناختی کارڈ پر متوفی کا موجودہ پتا شو مارکیٹ گارڈن جبکہ مستقل پتا نیا آباد لیاری کا درج ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت 4 سے 5 منزلہ اور کافی عرصے سے مخدوش ہونے کے باعث قابل رہائش نہ تھی۔ عمارت میں بالائی منزلوں پر فلیٹ اور نیچے دکانیں قائم تھیں۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات و واقعات میں بچے سمیت 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ گیس دھماکے سے میاں بیوی اور 6 ماہ کا بچہ جھلس گئے۔علاوہ ازیں مختلف علاقوں سے 4 ڈکیت گرفتار کرلیے گئے۔
بہادرآباد تھانے کے سامنے تیز رفتار سرکاری گاڑی نے سڑک عبور کرنے والے 6 سالہ بچے کو ٹکر ماردی جو موقع پر دم توڑ گیا۔ علاقہ مکینوں نے ڈرائیور احمد ولد عبدالستار کو پولیس کے حوالے کیا جب کہ بچے کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت سرکاری افسر جیپ میں موجود نہیں تھا۔ ڈرائیور کو گرفتار کرکے سرکاری گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت حسنین ولد غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے، جو بلدیہ ٹاؤن مہاجر کیمپ کا رہائشی اور رشتے دار کے گھر آیا ہوا تھا۔
گزری پل پر تیز رفتار منی بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ بس کی چھت پر سفر کرنے والا ایک شخص گرکر زخمی ہوگیا۔ ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔ متوفی کی شناخت 24 سالہ یونس کے نام سے ہوئی جبکہ 22 سالہ زخمی شخص کا نام سعد گل ہے ۔
لیاقت آباد نمبر 4 نورانی مسجد کے قریب گھر سے پھندا لگی لاش ملی، جسے پولیس نے اسپتال منتقل کیا۔ متوفی کی شناخت 16 سالہ موسیٰ ولد محمد جاوید کے نام سے ہوئی۔ سپر ہائی وے پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب دنبہ گوٹھ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی شناخت احمد ولد نادر کے نام سے کی گئی، جس کی عمر تقریباً 20 برس تھی۔ پولیس کے مطابق حادثہ سڑک عبور کرتے وقت پیش آیا۔
دریں اثنا گزشتہ شب گڈاپ سٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 70 سالہ سعید ولد ڈاکٹر دیرو کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ ہے۔ علاوہ ازیں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کورنگی کے علاقے ناصر کالونی میں چنیوٹ اسپتال کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 27 سالہ فیضان ولد معراج زخمی ہوگیا۔ کورنگی ہی کے علاقے ڈھائی نمبر پر ابراہیم مسجد کے قریب فائرنگ کے دوسرے واقعے میں 17 سالہ روحان ولد خادم زخمی ہوگیا۔
گارڈن کے علاقے رامسوامی میں فلیٹ کے اندر گیس کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں میاں ، بیوی اور 6 ماہ کا بچہ جھلس گئے۔ سول اسپتال برنس وارڈ میں زیر علاج 40 سالہ بلال ولد یاسین، اہلیہ 28 سالہ اقرا اور 6 ماہ کا بیٹا حسین تقریباً 50 سے 60 فیصد تک جھلس گئے۔
دوسری جانب پاپوش نگر پولیس نے دکاندار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ بلال کالونی اور ابراہیم حیدری سے بھی 3 ملزمان پکڑے گئے۔ واضح رہے کہ 29 جون کو بورڈ آفس کے قریب دکان میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں دکان کا مالک احمد ریاض جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز واقعے میں ملوث ملزم شعیب کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ جب کہ اس کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
علاوہ ازیں بلال کالونی پولیس نے 2 ملزمان وسیم اور نصیر کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کئی شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا ہے۔
دریں اثنا ابراہیم حیدری میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ریڑھی روڈ پر قائم چڑھائی پارک کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم یونس کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزم کے قبضے اسے اسلحہ و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ۔ پولیس ملزم کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔