نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر سے 40 لاکھ کے زیورات چوری

اہلخانہ واپس پہنچے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور 40 لاکھ مالیت کے ہیروں اور سونے کے زیورات گھر سے غائب تھے، ڈاکٹر عدنان


ویب ڈیسک July 13, 2022
اہل خانہ عید پر دبئی اور ملازمین چھٹیوں پر گئے ہوئے تھے، ڈاکٹر عدنان (فوٹو فائل)

COLOMBO: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر سے 40 لاکھ مالیت کے زیورات چوری کرلیے گئے۔

ڈاکٹر عدنان کے مطابق وہ کچھ عرصے سے لندن میں مقیم تھے جب کہ اہل خانہ عید کے لیے دبئی گئے ہوئے تھے اور گھریلو ملازمین چھٹیوں پر تھے۔ اہل خانہ گھر واپس پہنچے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور 40 لاکھ مالیت کے ہیروں اور سونے کے زیورات گھر سے غائب تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جس پر تھانہ ڈیفنس اے میں چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سہیل چودھرے کے مطابق فارنزک ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کے مطابق ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں