ایشیاکپ کی میزبانی کیلئے سری لنکا کا متبادل کون ہوگا

ایشین کرکٹ کونسل رواں ماہ کے آخر میں حتمی فیصلہ کرے گی


ویب ڈیسک July 13, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) ایشین کرکٹ کونسل رواں ماہ کے آخر میں حتمی فیصلہ کرے گی

لاہور: سری لنکا میں سیاسی کشیدگی میں اضافے کے باعث بنگلادیش نے ایک بار پھر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایونٹ کی سری لنکا سے بنگلادیش منتقلی کا حتمی فیصلہ رواں ماہ کے اختتام پر کیا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ اگست میں شیڈول ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سری لنکا کی موجودہ صورتحال کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑگئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو متبادل کے طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کے سپرد ہونے کا امکان

دوسری جانب قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے سری لنکا میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی کو گال میں شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں