کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کا شعلہ بجھنے نہیں دیا شہباز شریف

یوم شہدائے کشمیر، اُن قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خودارادیت کے لیے دی ہیں


ویب ڈیسک July 13, 2022
یوم شہدائے کشمیر 22 کشمیری مؤذنوں کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے (فوٹو فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں نےبھارتی تسلط سے آزادی کاشعلہ بجھنے نہیں دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوم شہدائے کشمیر، اُن قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو کشمیریوں نے اپنے ناقابل تردید اور اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خودارادیت کے لیے دی ہیں۔

 



وزیراعظم نے کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کا شعلہ کشمیریوں کی نسلوں نے بھارتی جبر و استبداد کے سامنے زندہ رکھا ہوا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر کی وہ اذان جسے 22 مؤذنوں نے جان دے کر مکمل کیا

واضح رہے کہ یوم شہدائے کشمیر 22 کشمیری مؤذنوں کی شہادت کی یاد میں گزشتہ 91 برس سے ہر سال 13 جولائی کو منایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں