کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

14 جولائی کوخلیج بنگال سے ہوا کے ایک اور کم دباؤ کا سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 13, 2022
مون سون کے دوسرے اسپیل میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں بالائی اوروسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔مون سون کے دوسرے اسپیل میں کل سے 18 جولائی تک کراچی سمیت دیہی سندھ میں تیز بارش کا امکان ہے۔موسلا دھار بارش سے کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیوی مون سون بارش الرٹ جاری کردیا گیا جس کے مطابق 14 جولائی کوخلیج بنگال سے مون سون بارشوں کا ایک اورمضبوط کم دباؤ سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔سسٹم زیر اثر کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر،ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مون سون کے نئے سلسلے کے تحت خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، دادو، جامشورو،شکارپور،گھوٹکی اورکشموراضلاع میں بھی 14 سے 18 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج مطلع ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ جمعرات کوموسم ابرآلود اورمرطوب جبکہ شہر کے چند مقامات پروقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں