اداکارہ ماورہ حسین کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

اداکارہ نے کہا کہ میں دنیا کی سب سے بہترین جگہ یعنی اپنے گھر پر قرنطینہ کر رہی ہوں


ویب ڈیسک July 13, 2022
اداکارہ کا کہنا ہے کہ جلد اپنے پیروں پر کھڑی ہوں گی اور کام کا دوبارہ آغاز کروں گی(فائل فوٹو)

SHANGHAI: اداکارہ ماورہ حسین کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں اور ان دنوں گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔

پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں لکھا کہ صرف کویڈ پازیٹو واحد قسم کی پازیویٹی ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں، اس کے باوجود میں شکر گزار ہوں کہ مجھے گھر میں رہنے، آرام کرنے، صحت یاب ہونے اور اپنی دیکھ بھال کرنے کا موقع ملا، انہوں نے لکھاکہ میں دنیا کی سب سے بہترین جگہ یعنی اپنے گھر پر قرنطینہ کر رہی ہوں۔



اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں جلد صحت یابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے جو انہیں صحت یابی کی دعائیں دے رہے ہیں اور کہا کہ ان شاء اللّٰہ بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑی ہوں گی اور کام کا دوبارہ آغاز کروں گی۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں اور آئے روز کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ماورہ سے قبل اداکارہ حریم فاروق اور یشما گل نے بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔