سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی 6دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے دوران پاک فوج نے کارروائی کی، آئی ایس پی آر (فوٹو فائل)

QUETTA:
سیکورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 6دہشت گرد مارے گئے فائرنگ کے تبادلے ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی، کارروائی کے دوران 6 دہشت گردمارے گئے۔

دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔


دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک اسلام الدین شہید ہوگئے،ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے شہید لانس نائیک اسلام الدین کی عمر 34 سال تھی۔

 

 
Load Next Story