پاک سری لنکا سیریز ایمرجنسی کے باوجود قومی ٹیم ٹیسٹ میچ کھیلے گی

سیریز کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر


ویب ڈیسک July 13, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) سیریز کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر

سری لنکا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود پاکستان اور سری لنکا کی سیریز پروگرام کے مطابق ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک سری لنکا سیریز کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، دونوں بورڈز ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ بھی صورتحال پر بات چیت کررہےہیں، سیریز پر فی الحال کسی قسم کے خدشات کے بادل نہیں چھائے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ کی میزبانی کیلئے سری لنکا کا متبادل کون ہوگا ؟

پاکستان ٹیم تین روزہ میچ کھیلنے کے بعد منگل کو شیڈول کے مطابق صبح 11 بجے گال روانہ ہوگی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ گال جبکہ دوسرا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں